مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کی فوج نے کویت میں امریکی فوجی اڈے علی السالم پر تباہ کن جنگی ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔
فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے مطابق، آج علی الصبح ایرانی فوج کے تباہ کن جنگی ڈرونز نے علی السالم فوجی اڈے پر نصب پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، ڈرون اور میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا۔
ایرانی فوج نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ ایران کے دفاع میں وہ کسی بھی طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گی۔ کسی بھی قسم کی دھمکی اور جارحیت کا جواب فیصلہ کن، کاری ضرب اور جغرافیائی حدود سے ماورا ہوگا۔
علی السالم فضائی اڈہ خطے میں امریکہ کے اہم فوجی اڈوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ فضائی نقل و حمل کا ایک بڑا مرکز اور مغربی ایشیا میں امریکی فوجی دستوں کی آمد کا اہم راستہ ہے، جو خطے میں امریکی فوج کی عسکری اور لاجسٹک حکمت عملی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ